ابنا: نجف اشرف ميں مقتدي صدر کے دفتر سے جاري ہونےوالے بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحريني عوام کے مظاہرے اپنے حقوق کے لئے ہيں اور ان کا احتجاج جائز و قانوني ہے -
اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحريني حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے جائز اور قانوني مطالبات پر توجہ دے - مقتدي صدر نے اپنے بيان ميں بحرين کي آل خليفہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ سياسي رہنماؤں کو غير مشروط اور فوري طور پر رہا کردے -
مقتدي صدر نے بحريني عوام کے انقلاب کو علاقے کے سبھي ڈکٹيٹروں کے خلاف جاري تحريکوں کے لئے ايک بہترين آئيڈيل قرارديا اور کہا کہ بحرين کي آل خليفہ حکومت نے اپنے تشدد آميز اقدامات ميں شدت پيدا کرکے عوام کے ايک بھي مطالبے کو پورا نہيں کيا -
اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحرين کے عوام کا يہ حق ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہ ہوں وہ اپني انقلابي تحريک جاري رکھيں.
.......
/169